میں بہت سے ایسے بچوں کو جانتی ہوں جنہیں اس وجہ سے سکول سے واپس بھیج دیا گیا کہ۔۔۔" جمائما خان نے پریشان کن انکشاف کردیا

 
jemima goldsmith tweet

لندن (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد برطانیہ میں سکول کھلنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا خطرہ   مسلسل  در پیش ہے۔

ائیکرو بلا گنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا  ہے کہ ’برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد سکول کھل گئے اور میں خود بہت سے بچوں کو جانتی ہوں جنہیں سکول سے واپس گھر بھیج دیا گیا  کیونکہ انہیں نزلہ زکام جیسی علامات ظاہر ہورہی تھیں۔‘
جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ علامات ظاہر ہونے پر بچوں کو   دو2 ہفتے کے لیے قرنطینہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے والدین کو بھی ان سے الگ تھلگ رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔‘

انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ ہمارے پاس کوئی ٹیسٹنگ سہولت موجود نہیں ہے تو یہ جاننے کا کوئی طریقہ نہیں کہ وہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا  سردی کی وجہ سے نزلہ زکام ہورہا ہے۔‘

جمائما کے ٹوئٹ پر مدیحہ انصاری نامی صارف نے ان  سوال کیا کہ اگرچہ ٹیسٹنگ سہولت دستیاب ہیں، اگر علامات پر شبہ ہے تو کیا نیشنل ہیلتھ سروسز آپ کے دروازے پر کِٹ بھیج سکتا ہے؟
صارف کے سوال پر جمائما  گولڈ  سمتھ نے کہا کہ ’اب کوئی ٹیسٹنگ سہولت دستیاب نہیں ہے۔‘


ایک اور صارف نے جمائما کے ٹوئٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ اسکول دوبارہ بند کردیے  جانے جائیں۔‘
صارف کے اس ردعمل پر جمائما نے کہا کہ ’میں یہ سوچتی نہیں ہوں لیکن یہ ایک بہترین آپشن  موجود ہے۔‘

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ چھ 6 ماہ سے لگے لا ک ڈاؤن کو دنیا بھر کے کئی ممالک میں ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد تعلیمی 
سرگرمیوں کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9  نو سال لاہور میں گزارے۔جمائما اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔


Comments