خواجہ آصف نے آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی
لاہور- نیوز باے ھانیہ- مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے بیان پر معذرت کری ہے۔میڈ یا کے مطابق خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان پر روشنی ڈالتے ہوے، وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے بیان سے آصف علی زرداری کی اگردل آزاری ہو ی ہے تو میں معذرت چاہتاہوں۔
یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ میں نوجوان پر تو یقین کرنا چاہوں گا لیکن آصف زرداری کے بارے میں میری رائے آج بھی وہ ہی ہے، مختلف نہیں اس لئے بار بار یہ ہی کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں اور آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔
Comments
Post a Comment