فیصل آباد میں لڑکی کی سہیلیوں پر اندھادھند فائرنگ، ایک جاں بحق

 
 
 


فیصل آباد میں لڑکی کی سہیلیوں پر اندھادھند فائرنگ، ایک جاں بحق
فیصل آباد میں لڑکی کی سہیلیوں پر اندھادھند فائرنگ، ایک جاں بحق





فیصل آباد: 
تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 24 چوبیس ج ب لاہوریاں میں لڑکی نے اپنی ہی  سہیلیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں  ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پولیس کے مطابق  بائیس 22 سالہ شکرو نامی لڑکی نے مکان کی چھت پر آکر 2 پستولوں سے فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کربائیس 22 سالہ مقدس جاں بحق ہوگئی۔ اور اس کی بھتیجی شازیہ زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےعین مطابق تینوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی، ملزمہ شکرو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد کرلئے گئےہیں۔


Comments