کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کو کیا نہیں کھانا چاہیے!

بیماری  کی  حالت  میں  وٹامن  ڈی  سے  پھرپور  غزایہں  کھانی  چاہیے


بیماری میں من چاہا کھانے سے طبیعت پر تو بہت اچھا اثر پڑتا ہے لیکن اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہیں یہ جو پسندیدہ پکوان ہمارے بیماری کی شدت کا کے بڑھنے کا شوق نہیں بن رہے امریکہ کے سینیٹرفورڈیزیز کنٹرول  اینڈ  پرونشن(سی  ڈی  سی) کے مطابق بیماری کی حالت میں وٹامن سے بھرپور غذا کا استعمال ضرور کرنا چاہیے

خاص طور پر وٹامن ڈی ،  سی   اور  زنک کرونا وائرس کا شکار ھونے کی صورت میں میں یہ غذائی اجزاء جلدصحت یابی کا سبب بنتے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ ان کھانے پینے کی اشیاء اور  عادات  سے  گریز  کیا  جاےجو بیماری میں جسمانی مدافعت کو کمزور کرتی ہیں۔


کرونا وائرس میں  مبتلا  ہونے  کی  صورت  میں مندرجہ ذیل میں بیان کی اشیاء سے پرہیز ضروری ہے کیونکہ یہ تمام غذائیں جسم  میں اندرونی سوزش میں اضافے کا سبب بنتی ہیں اور مرض سے صحت یابی کے عمل کو بہت سست بنا  دیتی  ہیں۔


فاسٹ  فوڈ

fast food


کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کو بازار میں دستیاب تیار شدہ کھانوں سے مکمل طور پر ہیز کرنا ضروری ہے۔  ان  کھانوں کی تیاری میں بہت سے کیمیکل مثلا سوڈیم،  شکر اور محفوظ بنانے والے کئی دوسرے اجزاء بھی شامل کیے جاتے ہیں جو جسم کے اندر سوزش کو بڑھا دیتے ہیں۔ ان غذائی اجزاءکے زیادہ استعمال سے جسمانی مدافعت میں بھی کمی ہو جاتی ہے ۔  جس سے کوئی بھی مرض زیادہ طول پکڑ لیتا ہے اس لیے کرونا ہونے کی صورت میں آلو کے چیپس اور دیگر تیار شدہ  ڈبہ  کھانوں  وغیرہ  سے  مکمل  پرہیز  کرنا  چاہیے۔


سرخ  گوشت  یعنی  ریڈ  میٹ

Red meat

عام حالات میں بھی سرخ  گوشت کا استعمال درمیانہ ہی کرنا چاہئے تاہم کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے لازمی ہے کہ اس سے پرہیز کریں اس کی بجائے چکنائی سے بھرپور غذائیں استعمال کرنی چاہیے۔  زیتون  کا  تیل اور مچھلی اس کے لئے بہترین ہے ۔اسی طرح پرٹین کے لیے بھی سرخ  گوشت  کی بچائے سبزیوں اور دالوں کا استعمال ضروری ہے۔


تلی ہوئی اشیاء

deep fried food

تلی ہوئی اشیاء کھانے سے ہمارے جسم کے مدافعتی نظام پر بہت دباؤ پڑتا ہے اس لیے کرونا متاثرین کو قبل  از  وقت  ہی  اپنے سے بچانے کے لیے تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔  ڈیپ  فریزر کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اس کے علاوہ ڈیپ فرای  کھانوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے ان سے  کولیسٹرول  بڑھتا  ہے۔


سوڈا  ڈرنکس

soft drinks

شکر سے بھرپور سوڈا ڈرنکسں جسم میں سوجن بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ اس لیے بیماری کے دوران ان سے مکمل طور پر پرہیز کرنا چاہیے ۔  جلد سے جلد صحت یابی اور تندرستی کے لیے سوڈا  ڈرنکس  ترک کرنا ہی بہتر ہوگا۔


مسالے  دار  کھانے

مسالے  دارکھانے

سردی، کھانسی اور زکام سے بچنے کے لیے مسالے دار کھانوں سے پرہیز کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ چٹ  پٹےکھانےحلق  میں لگتے ہیں۔ جس کی وجہ سے   کھانسی  میں بہت زیادہ شدت آ جاتی ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو پہلے ہی سے شدید اور تکلیف   دہ  کھانسی کا کا اندیشہ لاحق ہوتا ہے اس لیے ایسی اشیاء سے پرہیز کریں جو اس کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔ سینے  میں  جلن کی صورت میں  گرم مشروبات کا استعمال کرنا بہت مفید  ہے ۔





Comments