رقص کے لیے مجبور کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار

 

اتر پردیش: بھارتی شہر بریلی میں دلہن نے رقص کے لیے مجبور کرنے پر شادی سےہی انکار کردیا .پھرجس پربہت  بڑا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم والد نے بیٹی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

رقص کے لیے مجبور کرنے پر دلہن کا شادی سے انکار


بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے ذوروشورسے شادی کی تیاریاں کی گئیں، بارات        والےدن دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے ہی  انکار کردیا۔
دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک شور  برپا  ہو  گیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔  اس  پر  دلہن  کے  والد  کا  کہنا  تھا  کہ  میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتااس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔
دلہن کے انکار کے بعد دلہا اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو شادی کے لیے منانے کی   بہت  کوشش کی لیکن دلہن نے نہ صرف  یہ  کہ شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ  ساتھ  ہی  ساتھ پولیس میں جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔
پولیس کی مداخلت کے بعد دلہا نے لڑکی والوں کو ساڑھے  چھ 6 لاکھ روپے بھی ادا کیے جس کے بعد معاملہ رفع  دفع ہوا۔

Comments