ڈرائی فروٹس کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں ۔

Dry fruits

 
مارکیٹ   میں جب بھی Dry fruits
 خریدنے لگیں تو اس بات کا خاص خیال رکھیں ۔ اگرچہ ڈرائی فروٹس کے استعمال کرنے کی میعاد کافی زیادہ ہوتی ہے ۔لیکن پھر بھی اگر  ان کو محفوظ رکھنے کے لئے درست اور معیاری طریقے کا انتخاب نہ کیا جائے۔ یا یہ بہت زیادہ پرانے ہو جائیں تو یہ صحت کے لئے مضر ہو جاتے ہیں۔

ویسےبہتر تو یہی ہوتا ہے کہ کسی جسٹرڈشدہ کمپنی کی پیکنگ میں موجود ڈرائی فروٹس کا   انتخاب کیا جائے۔کھلے  میں بکنے والے ڈرائی فروٹس کی  میعاد  کا   کوئی اندازہ نہیں  ہوتا ہےکیونکہ کمپنی کا   جو  پتہ نہیں ہوتا اس لیے یہ صحت کے لئے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں لیکن اگر کھلے ڈرائی   فروٹس خریدنے ہوں تو اس کے لئے چند ایک باتوں کو ضرور ذہن میں  رکھیں  کہ ڈرائی فروٹس کا رنگ ان کی کوالٹی کے متعلق   پہچان  کابہترین ذریعہ  ہے ۔خوبصورت رنگ کے ڈرائی فروٹس  عام طور پر تازہ ہوتے ہیں ۔جبکہ   پرانے  اور  زائد المیعاد ڈرائی فروٹس اپنے قدرتی رنگ کے مقابلے میں زیادہ گہرے رنگ کے ہوتے ہیں۔اس لیے ڈرائی فروٹ خریدتے ہوئے ان کے رنگ کو ضرور پرکھیں اگر وہ بدرنگ ہوں تو ان کو مت  خریدیں ۔  کیونکہ ان کا ذائقہ   بدل  جاتا  ہے  اور صحت کے لئے افادیت  بھی کم ہو جاتی ہے۔

اسی طرح اگر خوبانی, انجیر اور خشک آلو بخارے کو چبانا مشکل ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ زیادہ پرانےہوں  گے ہیں۔ایسے میں ان کا ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے اور ان کی افادیت نقصان میں بدل  چکی ہوتی ہے۔اس لئے ان کو خریدتے وقت چکھ  لینا چاہیے۔اسی طرح ایسا ڈرائی فروٹ جس سے بدبو آ رہی ہو وہ تو  بلکل  بھی  قابل استعمال نہیں ہوتا۔بدبو کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ڈرائی فروٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار نہ کیا جائے یا اس کو محفوظ رکھنے کا پراپر  انتظام نہ کیا جائے تو اس کو پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ اور بعض صورتوں میں ناقص مواد سے بھی ڈرائی فروٹ آلودہ ہوجاتا ہے ۔کھلے میں ملنے والے ڈرائی فروٹس کے ساتھ کیونکہ کوئی میعاد استعمال متعین نہیں کی گئی ہوتی  اس لئے بعض دفعہ یہ زائدالمیعاد فروخت کردیا جاتا ہے۔بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ کسی رجسٹرڈ کمپنی کا پیکنگ میں موجود ڈرائی فروٹ خریدا جائے اور استعمال کیا جائے۔لیکن اگر کسی وجہ سے کھلا ڈرائی فروٹ خریدنا  پڑ  جاے تو اس کے معیار کو یقینی بنایا جائے‘لیکن بعض دفعہ رجسٹرڈ کمپنیوں کے پیکنگ میں موجود ڈرائے فروٹس کی میعاد بڑھانے کے لیے کیمیکل  بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جو ان کی افادیت  کو کم کرکے ان کو مضرصحت بنا دیتا ہے۔مصنوعی کیمیکلز کے استعمال  سےتیار شدہ ڈرائی فروٹس کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔اسی طرح ڈرائی فروٹس کو لذیذ بنانے کے لیے بعض دفع ان کو فرائی کیا جاتا ہے جیسا کہ کاجو  مگر اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ان کو فرائی کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا گھی اچھی کوالٹی کا ہو۔ کیونکہ بصورت دیگر فرائنگ سے نہ صرف ڈرائی فروٹ کی افادیت کم ہو جاتی ہے بلکہ اس میں کیلوریز کا بھی بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح ڈرائی فروٹس کو لذیذ بنانے کے لیے بعض دفعہ ان میں نمک اور میٹھے کا استعمال  کیا جاتا ہے یہ دونوں چیزیں مضر صحت  ہیں۔اسی طرح کھجور کو پکانے کے لیے بعض دفعہ مصنوعی میٹھے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ایسے ڈرائی فروٹ شوگر ,بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے بہت سے خطرات کا سبب بنتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں لوگوں کی تندرستی کو یقینی بنانے کے لیےمصروف عمل ہے ۔یہ نہ صرف ملاوٹ مافیا کے خلاف تندہی سے مصروف عمل ہیں  بلکہ عوام کو صحت مند اور معیاری اشیاء کی خرید و فروخت کے متعلق آگہی اور شعور بھی فراہم کرتی ہیں۔بالخصوص ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی کی کارکردگی میں عوام کو صحت بخش اور معیاری خشک میوہ جات اور خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔تاکہ خوراک کی تیاری کے معیاری عمل کو یقینی بنایا  جاے, سائنسی بنیادوں  پر اس کو محفوظ بنانے کاعمل یقینی بنایا جا سکے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا وعدہ صحت مند پنجاب  اور  اس   کےوژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکنہ اقدام عمل میں لایا جاتا ہے۔

Comments