چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی کی فلسطینی دکان سے چوری کی ویڈیو جاری


چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجی کی فلسطینی دکان سے چوری کی ویڈیو جاری 

فلسطین میں‌قابض اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے آئے روز چھاپوں کے دوران لوٹ مار کے   متعدد  واقعات مسلسل سامنے آتےرہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں خفیہ کیمرےکی  آنکھ  نے  محفوظ کر  لیا۔ جب  ایک اسرائیلی فوجی نے ایک فلسطینی شہری کی دکان پر چھاپے کے دوران  ہی وہاں پر چوری کی واردات بھی  کر  ڈالی۔


نیوزباےھانیہ کے مطابق فلسطینی شہری کی دکان  میں سے چوری کرنے پر یہودی  فوج کوکافی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس فوجی کی شناخت کرلی گئی جس کے بعد فوج نے اسےآٹھایہیس 28 دن کی سزا سنائی ہے۔


اسرائیلی فوج نے منگل کے  دن اعتراف کیا کہ "پیراٹروپرس بریگیڈ" کے کمانڈر نے ایک فوجی کوآٹھایس 28 دن کی قید کی سزا سنائی جس میں   چودہ  14 دن اسے نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اس فوجی اہلکار پر  فلسطینی قصبے میں چھاپے کے دوران ایک شہری کی دکان سے سیگریٹ کا ایک پیکٹ چوری  کرنے  کا  جرم  ثابت  ہوا  تھا۔


یہودی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس واقعے کو اپنے لیے باعث شرمندگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیرقانونی ہے۔ فلسطینی حلقوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل کیا ہے  اور  اس  خبر  کو  خوب  اچھالا  گیا۔

یہودی فوج کا کہنا ہے کہ چوری کرنے والے اہلکار نے سیگریٹ کا پیکٹ اٹھایا تھا مگر اسے جب احساس ہوا کہ اس نے غلط حرکت کی ہے تو اس نے وہی  سگریٹ  کا  پیکٹ پھینک دیا تھا۔



فلسطینی ذرائع کے مطابق چوری کا یہ واقعہ جینن میں واقع "بجع" نامی قصبے میں ہونے والی تلاشی کے دوران پیش آیاتھا اسرائیل کے 'کے اے این' چینل کے مطابق چوری مغربی کنارے میں کچھ مطلوب افراد کی گرفتاری کے دوران ہوئی تھی۔چوری میں پکڑے جانے والے فوجی نے چوری کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد اسے آٹھایس28 دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Comments