وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

 

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

  آج  وزیراعظم عمران خان  کوئٹہ  پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی ان کےساتھ  موجودہیں۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر وزرا   نے  استقبال  کیا۔

وزيراعظم عمران خان آج بروز ہفتہ 9نو جنوری کو کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے۔جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان   دونوںسے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم نے صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی  اور اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستا، گورنر، وفاقی وزیر داخلہ، صوبائی وزرا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے۔

کوئٹہ آمد پر وزیراعظم شہید ایکشن کمیٹی اور لواحقین سے ملاقات اور تعزیت بھی کریں گے۔

دوسری جانب بحرین کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ جانے کا فيصلہ کيا ہے۔ آرمی چيف پاکستان  کسی بھی وقت کوئٹہ کا دورہ کرسکتے ہيں۔

اس  سے  پہلےاسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لواحقین شہدا کی تدفین کردیں    تو میں اسی دن کوئٹہ کیلئے روانہ ہو جاؤں گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید  اور فردوس عاشق اعوان کا بھی یہ کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کسی بھی وقت کوئٹہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اس  سے  پہلےایم ڈبلیو ایم نے وزیراعظم   عمران  خان  کے کوئٹہ نہ آنے پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آمد تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ اگر عمران خان دھرنے میں نہ آئے تو شہداء کے جنازوں کے ساتھ اسلام آباد   تک  مارچ کرینگے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 3تین جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا ۔جس میں دہشت گردوں نے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کو   ان  کی  آنکھوں پر پٹیاں اور ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر انہیں اس وقت ذبح کیا ، جب کان کن صبح  صبح فیلڈ پر جانے کیلئے موجود تھے۔

مچھ : حملہ آوروں نے 11  گیارہ کان کنوں کو قتل کردیاحملے کی ذمہ داری عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے ان کی ویب سائٹ عماق پر قبول کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ہزارہ برادری اور دیگر مسلک سے وابستہ افراد پر حملے اور قتل کی ذمہ داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی ہیں۔

 

Comments