بھارت میں ماں باپ نے پوجا میں اپنی جوان بیٹیوں کی بَلی چڑھا دی
حیدرآباد دکن: بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں توہم پرست والدین نے مذہبی رسم میں بَلی چڑھانے کے لیے اپنی دو جوان بیٹیوں کو قتل ہیکردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے ضلع چتوڑ میں قتل کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ۳تین منزلہ مکان سے۲ دو جوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں بظاہر پوجا پاٹ کے دوران تن سازی کے لیے استعمال ہونے والے گولوں یا ڈمبل یعنی آلہ قتل سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی رسم کے طور پر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک رسم ادا کی جارہی تھی جس کے شواہد بھی ملے ہیں۔ مقتولہ لڑکیاں سرخ ساریوں میں ملبوس تھیں اور انہیں قتل کرنے والے ان کے والدین سے ہونے والی ابتدائی پوچھ گچھ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ انتہائی ہی توہم پرست یعنی بتں کو پوجنے والےتوہم پرست ہیں۔
مقامی پولیس افسر چیدانند ریڈی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث اس گھر میں کئی مہینوں سے کوئی باہر سے بھی نہیں آیا تھا۔ گزشتہ رات واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مکان میں داخل ہوئی تو لڑکیوں کے ماں باپ نے عجیب دعوے بھی کرنا شروع کردیے اور کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے تو وہ اپنی بیٹیوں کو دوبارہ زندہ کردیں گے۔
س سے قبل لڑکیوں کے باپ نے اپنے دوست کو فون کرکے قتل کے واقعے کے بارے میںبھی بتایا جس نے پولیس کو مطلع کردیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں کئی طلسمات اور جادوئی واقعات رونما ہورہے ہیں اور بہت جلد ان کی مقتولہ بیٹیاں بھی واپس آجائیں گی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اپنی بیٹیوں کو مبینہ طور پر کسی رسم کے لیے بَلی چڑھانے والے والدین انتہائی تعلیم یافتہ ہیں حیرت ہے انکی توہم پرست عادت پر۔ پولیس نے ان دونوں کو تحویل میں لے لیا ہے اور مقتولین کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی کارروائی بھی شروع شروع کردی گئی ہے
Comments
Post a Comment