دو کم سن بچیوں کو زندہ جلا کرقتل کرنے والا ملزم حقیقی باپ نکلا

دو کم سن بچیوں کو زندہ جلا کرقتل کرنے والا ملزم حقیقی باپ نکلا2


 دو کم سن بچیوں کو زندہ جلا کرقتل کرنے والا ملزم حقیقی باپ نکلا2  


 



مظفرگڑھ:چوک قریشی میں  دو 2 بچیوں کو زندہ جلا نے  والےملزم کوئی  اور  نہیں  بلکہ  حقیقی باپ نکلا، عبدالحمید نے دونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں چوک قریشی میں کم سن بچیوں کو زندہ جلانے کے واقعے کا اصل ملزم   بچیوں  کا  اپنا  سگا باپ  ہی نکلا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید نے مخالفین کوپھنسانے کیلئے  دو2بیٹیوں کوجلایا، بچیوں کےوالدعبدالحمیدنےکم عمرلڑکی سے  اپنی  پسندکی شادی کی تھی، عدالت اور  علاقہ  معززین کی مداخلت پرلڑکی کی واپسی ہوئی جس کا ملزم کورنج تھا۔

 

پولیس کا کہنا تھا کہ رنجش کی بناپر ملزم نےدو2بچیوں کوجلاکرالزام مخالفین پرلگایا، عبدالحمیدنےدونوں بچیوں کو جلانے کا اعتراف  جرم  بھی کرلیا۔

 

دوسری جانب ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں بچیوں کو  انکےسگےباپ نےہی پٹرول چھڑک کرآگ لگائی، عبدالحمیداپنی بچیوں کو قتل کرکے  اپنی تیسری بیوی کے  گھر  والوں  کو پھنسانا چاہتا تھا۔

 

ملزم نے بتایا کہ رضائی پرپٹرول چھڑک کرکوئلوں سے بھری ہوئی  انگیٹھی بچیوں پرانڈیل دی۔

 

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ  سات 7جنوری کوقتل کےبعدباپ نےاپنےسسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیاتھا، والدکےخلاف مقدمےمیں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں  ہیں۔

 

خیال رہےکہ چوک قریشی میں ڈیڑھ سال

عروہ اور3  تین  سالہ اسوہ کو آگ لگا دی گئی تھی۔

 

Comments