لاہور: اورنج لائن اعوان ٹاؤن اسٹیشن کے عملےنےپانچ مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

 


 

لاہور: اورنج لائن اعوان ٹاؤن اسٹیشن کے عملےنےپانچ مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا  ۔

  
لاہور: اورنج لائن اعوان ٹاؤن اسٹیشن کے عملے   کے  چھ  ارکان  نے ۵پانچ مزدوروں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا  ۔

 

اعوان ٹاؤن اسٹیشن پر مزدوروں پر عملے   کے  چھ  ارکان  کی جانب سے ڈنڈے برسانے کی فوٹیج نیوز  بائے  حانیہ  نے حاصل کرلی جس میں خاتون  اہلکار   سمیت متعدد افراد ڈنڈے اٹھائے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

گلشن اقبال پولیس نے اطلاع ملنے پر۵   مزدوروں کو عملے کے چنگل سے چھڑایا اور عملے کے 6 ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈنڈےبھی برآمد کر لئے۔ تشدد کرنے والوں میں فرمان، تنزیل، جاوید، عامر اور وقاص شامل ہیں۔

پولیس کی  رپورٹ  کے مطابق زخمی مزدوروں نے میٹرو اسٹیشن کے  پل  کے نیچے سردی سے بچنے کے لئے آگ لگا رکھی تھی۔  اقبال ٹاؤن   کے  ایس  پی  نے کہا   ہےکہ ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگرنے واقعے پر   فوراٴٴ    نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ان  کا  کہنا  ہے  کہ مزدوروں کو انصاف دلایا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں  دی  جائے  گی ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

 

  زخمی  مزدوروں کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلائی تو دھواں اٹھنے پر اورنج لائن اہلکاروں نے تشدد کیا۔

 


Comments