اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 بائیس کروڑ عوام میں سے صرف تین 3 ہزار لوگ 70 ستر فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھاٹیکس تو گزشتہ حکومتوں کے چڑھائے ہوئےقرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلا جاتا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہےاسٹیٹس کی تبدیلی، اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔تبدیلی ایک مسلسل ہونے والےعمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر موجود ہیں، ہماری برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکارہے، جب آپ اخرا جات کم کرتے ہیں تو ہی ڈیمانڈ کو نیچے لاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 1992 کے بعد سے کبھی اقتدار سے نہیں نکلےوہ 2018 تک وہ کسی نہ کسی صورت میں اقتدار میں ہی رہے، پہلی دفعہ ہے کہ اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم دبئی کی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے منی لانڈرنگ کے لئے اقامہ لیا تھا، ملک کا سابق وزیر دفاع اقامہ پرجھوٹ بولتا رہا۔ میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں ان کو این آراو دے دوں لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے اور انصاف کے خلاف ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ملکی مفاد کے لئے نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفاد کےلیے پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر این آر او کے لئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور ان لوگوں نے ایک دوسرے کو این آر او دیا تھا۔ یہ لوگ مل کر چوری کررہے تھے، سابقہ صدر پرویز مشرف نے ان دونوں جماعتوں کو این آر او دیا، کرپٹ عناصر کو این آراو دینے سے ملک کے حق میں انتہائی نقصان دہ ہوگا۔
بلوچستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ افغان جہاد کے بعد پاکستان میں فرقہ ورانہ دہشت گردی شروع ہوئی ہے۔ جام کمال باکمال اور اچھے وزیراعلیٰ ہیں ہم ان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔کم آبادی اور ووٹوں کی وجہ سے ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان پر توجہ ہی نہیں دی۔ہماری حکومت بلوچستان کی ترقی پر خصوصی توجہ دےرہی ہے اور ماضی میں ترقیاتی فنڈز وہاں کے سرداروں کےذریعےجاتےتھے جس سے صرف سردار ہی امیر ہوگئے جب کہ بلوچستان کےعوام غریب رہ گئے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ داعش کو بھارت سپورٹ کررہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہےاور وہ ہے پاکستان میں انتشار پھیلانا ۔ بھارت نے پاکستان میں ہمیشہ کی طرح شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش کی، ہمارےاداروں نے ملکی تصادم کو روکنے کے لیے بہترین کام کیا۔ اصل ریٹائرمنٹ تو صرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔
Comments
Post a Comment