افغانستان میں اٹلی کے سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ موجود

 

افغانستان میں اٹلی کے سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ  موجود

 

افغانستان میں اٹلی کے سفارت خانے کی گاڑی پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ  موجود 

دھماکے میں شاہراہ سے گزرنے والی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں، فوٹو : فائل

 

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں اطالوی سفارت خانے کی گاڑی زور دار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں سفارت خانے کے 5  پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں اٹلی کی سفارت خانے کی گاڑی ملازمین کو لیکر مرکزی شاہراہ سے جارہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور سفارت خانے کے 5 افغان اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

 

دھماکے کے وقت قریب سے  ہی  وزارت تجارت و معیشت کی گاڑی بھی جا  رہی  تھی جسے معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

کابل پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا   ہےکہ جیسے ہی گاڑی دفتر سے مرکزی شاہراہ پر آئی  اسی  وقت بارودی سرنگ میں  دھماکا کیا گیا۔ واقعے کی   مکمل  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کےوجہ    سے  ہلاکتوں میں اضافے کا امکاں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہٰیں کی ہے تاہم کابل میں چند ماہ سے داعش نے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے  اس  لیے  داعش  اس    حملے  میں  ملوث  ہو  سکتی  ہے۔۔ اطالوی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

 

Comments