سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم
سلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کے تین ملزمان کوسزائے موت کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کیس کا فیصلہ جج راجہ جواد عباس نے ملزمان
کی موجودگی میں سنادیا تھا۔ عدالت نے پندرہ 15 دسمبر2020 میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے ۳تین ملزمان جن میں ناصراحمد سلطان، رانا نعمان اورعبد الوحید شامل ہیں ،کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔جب کہ ایک ملزم پروفیسرانواراحمد کو توہین مذہب پر۱۰دس سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ۴چاراشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے اپنے جاری کردہ فیصلے میں کہا ہےکہ ملزمان پرتوہین رسالت اور توہین مذہب کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔
Comments
Post a Comment