2021 میں رزق کیسے بڑھائیں؟
رات دھیرے دھیرے اپنی منزل کی جانب راواں دواں تھی، ہرطرف خاموشی کا راج تھا، ہمارےہاسٹل کے لان میں چائے
کے سپ لیتے ہوئے میں منتظر تھا کہ وہ کچھ بولے، وہ کسی گہری سوچ میں گم تھا۔ آخر کار خاموشی کو اس نے یہ کہتے ہوئے توڑا کہ چودھری صاحب ہمیں انقلاب لانا ہی ہوگا، ہمیں؟ میں نے حیران ہوتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا تو وہ بولا، ہاں ہم انقلاب ضرور لائیں گے۔ اب وقت آگیا ہےکہ ہم عمل کےمیدان میں اتریں، کیوں کہ اب پشاور کے ہر گھر میں شہید موجود ہے اور اور۔۔۔۔۔۔۔ وہ بولتا ہی چلا گیا۔
یہ 2009 کا واقعہ ہے ، ملک میں جناب آصف علی زرداری کی حکومت تھی، دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے عروج پر تھی، اورپشاور ہٹ لسٹ پر تھا، آئے روز دھماکے معمول بن چکے۔علی کا تعلق پشاور سے تھا وہ میرا ہاسٹل میٹ تھا۔ اس کے نزدیک ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کا واحد حل جو تھا وہ صرف انقلاب ہی تھا، وہ خاموش ہوا تو میں نے پوچھاکہ اگر اللہ چاہیں تو اسی ٹیم کے ساتھ بغیر انقلاب کے حالات بلکل ٹھیک کرسکتے ہیں؟ ۔۔۔۔۔۔۔جی جی بالکل وہ بے اختیار بول اٹھا۔۔۔۔۔۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم انقلاب لانے کی بجائے اپنے اللہ جی کو راضی کرلیں کہ وہ آصف علی زارداری کے ذریعے ہی ملک میں امن و امان کو بہتر کردیں، اور اللہ پاک کو راضی کرنے کا سب سے بہتر وقت تہجد کا ہے۔ آپ کل سے فجر سے ایک گھنٹہ قبل اٹھ کر اللہ کے سامنے رونا شروع کردو، ایک ہفتہ آپ نے یہ عمل اکیلے ہی کرنا ہے، اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئےتو آپ اگلےہفتے سے مجھے بھی جگاودیا کرنا، اور پھر میں منتظر ہی رہا مگر وہ اگلا ہفتہ آیا ہی نہیں۔۔۔۔اور انقلاب کہیں ہوا ہو گیا۔ (ایسے انقلابی ہمارے اردگرد ہر جگہ موجود ہوتے ہیں ، یہی وہ انقلابی ہوتے ہیں جو جلسوں کا ایندھن بنتے ہیں۔
البتہ یہ ضرور ہو گیاکہ پاکستانی فوج کی قربانیوں کی بدولت اسلامی جمہوریہ پاکستان نےدہشتگردی کے خلاف جنگ جیت کردنیا کو حیران کردیا۔ آج اللہ رب العزت کے فضل و کرم سےہم دفاعی لحاظ سے بہت مضبوطہوچکے ہیں لیکن معاشی میدان میں ہماری کسمپرسی کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعظم تک یہ رونا روتے ہیں کہ ان کا اپنی تنخواہ میں گزارہ مشکل سے ہوتا ہے۔ (یادرہے کہ وزیر اعظم کا خاندان صرف دو افراد پر مشتمل ہے، لیکن وہ 300 تین سو کینال کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔
اس سے یہ ثابت ہو گیاہے کہ اگر آپ کی ضرورت 3تین کینال ہواور آپ رہتےتین سو 300 کینال میں ہوں تو آپ چاہے وزیراعظم کی تنخواہ ہی کیوں نہ لیتے ہوں آپ کا گزر بسرنہیں ہوگا۔ اس لیے اپنی چادر دیکھ کر پاوں پھیلائیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران معاشی بدحالی کی کہانی سناتے ہوئے میزبان نے جب خان صاحب کو بتایاکہ لوگ
خودکشیاں کررہے ہیں ، تو وہ بےبسی سے فرماتے ہیں کہ میں کیا کروں۔
آج کی صورتحال انقلاب کی متقاضی ہے اور انقلاب کے لیے ضروری نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کو تبدیل کیا جائے، الیکشن ہوں، نئی حکومت آئے اور نئے لوگ آئیں ، تب ہی انقلاب آسکتا ہے ۔ انقلاب کے لیے ہم اپنے رب کو راضی کرلیں، تو اللہ رب العزت عمران خان کےذریعے ہی معاشی انقلاب لے آئیں گے، بس شرط یہ ہے کہ ہم سب خود کو بدل لیں، اپنی سوچوں کے دھارے کو بدل لیں، ہم جہاں ہیں ، چاہے کلرک ہی ہیں، عہد کرلیں کہ ہر ممکن طور پر وسائل یا اختیارات کو درست استعمال کریں گے۔ اور جب الیکشن کا موقع آئے تو نیک اور ایماندار بندے کا انتخاب کیا جائے، چاہے وہ تھانے کچہری میں کام آئے یا نہ آئے۔
آئیے ہم سب عہد کریں کہ نئے سال میں ہم خود کو اللہ کا بندہ ، تاج دار مدینہ حضر محمد ﷺکا غلام اور سچا پاکستانی سمجھتے ہوئے ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے اسلام کا یا اپنے پیارے ملک پاکستان کا نقصان ہو۔ تاکہ حشر کے روز ہم سرخ رو ہوسکیں ۔
اور چلتے چلتےمعاشی خوش حالی کے لیے چند ضروری ، مگر آسان اور تصدیق شدہ اعمال ، مجھے یقین ہےکہ اگر آپ نے
یہ کرلیے تو کم ازکم معاشی طور پر آپکو کبھی پریشانی کا سامنا کرنہیں کرنا پڑے گا۔
کم ازکم 500 بار استغفار ،(عرض کرتا چلوں کہ استغفار پر رزق کا وعدہ کثرت استغفار پر ہے
، اور کثرت کی علما نے تعریف کی ہے کہ 300تین سو سے زائد تعداد کثرت میں شامل ہے ۔ علماسے یہ تحقیق میں 2014 میں کرچکا ہوں ۔۔۔۔۔۔ نماز عشاء کے فوری بعد سورہ واقعہ کی تلاوت کو اپنامعمول بنا لیں، مجھے یقین ہے کہ آپکو کبھی معاشی تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
استغفار پر رزق کا وعدہ قران پاک میں سورہ نوح آئت نمبر 10،11،12 اور سورہ واقعہ کا عمل صحابہ رضی اللہ عنہ کی زندگی سے ثابت ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ 2021 ہمارے لیے ہمارے پیارے پاکستان کے لیے اور سارے عالم کے لیے خوشیوں اور کورونا سے نجات کا سال ثابت ہو۔آمین۔
Tag: how to earn money in 2021? , earn money.

Comments
Post a Comment