سرگودھا: پڑوسی ملک سے آپریٹ ہونیوالا تخریبی منصوبہ ناکام،7 دہشتگرد گرفتار

سرگودھا: پڑوسی ملک سے آپریٹ ہونیوالا تخریبی منصوبہ ناکام،7 دہشتگرد گرفتار


سرگودھا: پڑوسی ملک سے آپریٹ ہونیوالا تخریبی منصوبہ ناکام،7 دہشتگرد گرفتار

 

سرگودھا(نامہ نگار )محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے سرگودھا میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 7سات  دہشت گردوں کوگرفتار کرلیاہے۔جن سے پڑوسی ملک کے ایجنٹ ہونے کے بارے پوچھ گچھ   تاحال  کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے سرگودھا اور اور  اردگرد میں آپریشن میں سات مبینہ  دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔اورخیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک میں فرقہ وارانہ وارداتیں کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل  تھے اور سرگودھا میں ایک تنظیم کے لیڈر کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے اور دوران کاروائی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے       مختلف  اسلحہ  دستی بم، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس  واقعہ  کے   ماسٹر مائنڈ محمود اقبال دہشت گردوں کو پڑوسی ملک بھارت سے آپریٹ کر رہا تھا اور انٹرپول کی مدد سے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد کی گرفتاری کی کوشش   تاحال  جاری ہے۔اس کاروائی میں گرفتار ملزمان میں مشرف، شاہد، نیاز عدیل، اسلم، بشارت اور محمد علی  کے  نام  بتائے جا رہے 

ہیں۔


Sargodha: The Counter Terrorism Department (CTD) has arrested seven terrorists of the banned outfit during an operation in Sargodha. They are still being questioned as agents of the neighboring country. According to sources, the CTD arrested seven alleged terrorists in an operation in and around Sargodha, expanded the scope of investigation and started questioning the accused. Were involved in planning and intending to assassinate the leader of an organization in Sargodha and during the operation terrorists exchanged fire and were arrested and various weapons, grenades, ammunition and explosives were seized from their possession. Exported. Sources said that the mastermind of the incident, Mahmood Iqbal, was operating the terrorists from neighboring India and efforts were still underway to arrest the mastermind terrorist with the help of Interpol. The names of Niaz Adeel, Aslam, Basharat and Muhammad Ali are being mentioned.

 

Comments