وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ فکر نہ کریںہم اپنے کیے تمام وعدےضرور پورے کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ فکر نہ کریںہم اپنے کیے تمام وعدےضرور پورے کریں گے۔
میں ہزارہ برادری کے پاس پہلے بھی آچکا ہوں جب میں ایک عام آدمی تھا وزیر اعظم نہیں تھا، ہزارہ برادری کے ساتھ ہم اپنے کیے تمام وعدے پورے کریں گے۔ ہزارہ برادری کے ساتھ اسطرح کے بڑے بڑے سانحات ہوئےہیں۔ بڑی سازش تھی کہ شیعہ اورسنی قتل عام کر کے لڑایا جائے۔ مزید وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک پوراسال ہم نے کوشش کی کہ آپ لوگوں کو تحفظ دیں،ہزارہ برادری کی حفاظت کے لیے سکیورٹی گروپ تشکیل دے رہے ہیں،ہمیں مل کر اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگا ہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔پاکستان کی سکیورٹی ایجنسیز نے بہترین کام کر کے سازش کو ناکام بنایا۔
مزید یہ کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے آپ لوگوں نے بات مان کر شہدا کی تدفین کر دی۔
Comments
Post a Comment